یو ایس اوپن ٹینس سیمی فائنلز میں اپ سیٹ، جوکووچ اور فیڈرر کو شکست

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

نیویارک : یو ایس اوپن کے دونوں سیمی فائنلز میں اپ سیٹ ہوگئے، عالمی نمبر ایک جوکووچ اور نمبر 3 راجر فیڈرر کو شکست کا مزہ چکھنا پڑا، فائنل جاپان کے نیشی کوری اور کروشیا کے میرین سیلیک کے درمیان ہوگا۔

یو ایس اوپن میں اپ سیٹ پر اپ سیٹ، نواک جوکووچ اور راجر فیڈرر ایونٹ سے باہر، جاپان اور کروشیا کے کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کردی۔

پہلے سیمی فائنل میں ورلڈ نمبر ایک جوکووچ کو جاپان کے نیشی کوری نے آؤٹ کلاس کردیا، 4-6، 6-7، اور 3-6 سے ہراکر فائنل میں جگہ بنالی۔

دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا کے میرین سیلیک نے 17 گرینڈ سلیم جیتنے والے راجر فیڈرر کو سنبھلنے کا بھی موقع نہ دیا اور اسٹریٹ سیٹس میں 3-6، 4-6 اور 4-6 سے مات دے دی۔

دو ہزار پانچ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب یوایس اوپن کے فائنل میں کوئی ٹاپ سیڈ کوالیفائی نہیں کرسکا۔ سماء

ایس

successor

Tabool ads will show in this div