اسلام آبادسمیت پنجاب کےکئی شہروں میں بارش،موسم خوش گوار

اسلام آباد سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں الصبح ہونےوالی بارش نے موسم خوشگواربنادیا۔
پنجاب کےکئی شہروں میں جمعرات کی صبح ہونےوالی بارش نےگرمي اورحبس کا زور ختم کردیا اورشہريوں کے چہرے کھل اٹھے۔ محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ مون سون ہوائیں بحیرہ عرب اورخلیج بنگا ل سے پاکستان میں داخل ہورہی ہیںَ۔ ان ہواؤں ميں جمعرات سے تیزی آنے کا امکان ہے۔ ایبٹ آباد میں بھی بارش کاسلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے شہر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسميات کےمطابق اتوارتک اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمير ميں موسم بھيگا رہے گا۔ہزارہ اورمالاکنڈ ڈویژن میں موسلادھاربارش کاامکان ہے۔سندھ او بلوچستان میں چند مقامات پربارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم شدید گرم اورمرطوب رہیگا۔
MET OFFICE
تبولا
Tabool ads will show in this div