امن مذاکرات کومیزائل حملوں سے مشروط نہیں کرنا چاہئے، خواجہ سعد رفیق

اسٹاف رپورٹ


لاہور : وزير ريلوے خواجہ سعد رفيق نے کہا ہے کہ امن مذاکرات کو میزائل حملوں سے مشروط نہیں کیا جانا چاہئے۔


لاہور ميں انسداد دہشت گردی کیلئے ترجيحات کے موضوع پر سيمينار کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفيق کا کہنا تھا کہ مذاکرات کیساتھ ميزائل حملوں کو مشروط کرنا درست نہيں، ميزائل حملے حکومت کے ہاتھ میں نہیں۔


انہوں نے کہا کہ پوری قوم امن چاہتی ہے، طالبان، فوج يا کوئی بھی ہو خون نہيں بہنا چاہئے۔


ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔


واضح رہے کہ وزیراعظم نے 4 رکنی کمیٹی کو فوری طور پر طالبان سے مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سماء

سے

law

jewish

woes

siege

Tabool ads will show in this div