کروشیا کے مارن سلیشن نے یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

اسٹاف رپورٹ


نیویارک :  کروشیا کے مارن سلیش نے یو ایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، فائنل میں جاپانی حریف کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر آؤٹ کلاس کر دیا۔

یو ایس اوپن کے فائنل میں سیلش نے اپنا کام کر دکھا دیا، اور یو ایس اوپن کروشیا کے نام کروالیا۔ نیویارک میں کھیلے گئے میچ کے فائنل میں سلیش شروع سے آخر تک چھائے رہے۔ اور نیشیکوری کو ایک سیٹ میں بھی سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔

سیلش نے چھ تین، چھ تین اور چھ تین سے  تینوں سیٹس جیت کر کیریئر کا پہلا گرینڈ سلیم جیت لیا، نیویارک میں سلیش نے جیت کی ٹرافی اٹھائی ادھر کروشیا میں جشن شروع ہوگیا۔

بوڑھے جوان سب مل کر جيت کے جشن ميں مگن ہوگئے، سلیش نے اس سے قبل سیمی فائنل میں راجر فیڈرر کو بھی اسٹریٹ سیٹس میں ہرایا تھا، شاندار کارکردگی کی بدولت سلیش پانچ درجے بہتری کے ساتھ نوے نمبر پر آگئے۔ سماء

کے

کا

نے

ایس

لیا

successor

Tabool ads will show in this div