آئی سی سی نے ورلڈ نمبر ون بولر سعید اجمل پر پابندی لگا دی
ویب ایڈیٹر:
دبئی : آئی سی سی کا متنازعہ اور تعصبانہ فیصلہ سامنے آگیا، آئی سی سی نے مشکوک بالنگ ایکشن پر دوسرا اور تیسرا کے ماہر اور دنیا کے نمبر ون بولر سعید اجمل پر پابندی لگا دی۔ آئی سی سی نے مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعید اجمل کا بولنگ ایکشن مشکوک ہے۔
اسپینر کے جادوگی اور دنیا کے نمبر ون بولر سعید اجمل بھی آئی سی سی کے تعصب اور متنازعہ فیصلے کی زد میں آگئے، آئی سی سی کے مطابق سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران پاکستانی اور ورلڈ نمبر ون بولر سعید اجمل کا ایکشن مشکوک قرار پایا تھا، جس کے بعد ان کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ لیا گیا، آئی سی سی میچ ریفری نے سعید اجمل کے ایکشن پر شکوک کا اظہار کیا تھا،جس کے بعد بولنگ ٹیسٹ میں مثبت رپورٹ آنے پر آئی سی سی نے ورلڈ نمبرون اسپنر سعید اجمل پر پابندی لگا دی۔ ترجمان آئی سی سی کا مزید کہنا ہے کہ سعید اجمل 15 روز کے اندر پابندی کے خلاف اپیل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
ئی سی سی کی جاری کردہ میل میں پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل کی تمام گیندوں کو غیر قانونی قرار دیا گیا۔ برسبین میں پچیس اگست کو کئے گئے ٹیسٹ میں پاکستانی آف اسپنر کی پینتیس گیندوں کا ٹیسٹ لیا گیا۔ ماہرین کے مطابق سعید اجمل کی تمام گیندیں پندرہ ڈگری کے معیار کے مطابق نہیں، آئی سی سی نے سعید اجمل کو فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ میں بالنگ کرانے سے روک دیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے سعید اجمل سے متعلق فیصلے کے خلاف اپیل کا فیصلہ کیا ہے، پی سی بی سعید اجمل پر پابندی کے خلاف اپیل کرے گا، جس کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ ہیڈ آفس قذافی اسٹیڈیم میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ سماء