پیلے کو برازیل کے زوال کی فکر، ٹیم کو پرعزم بنانے کیلئے کوشاں
اسٹاف رپورٹ
ریوڈی جنیرو : برازیلین فٹبال ٹیم کو مایوسی سے نکالنے کیلئے لیجنڈ فٹبالر پیلے میدان میں آگئے، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نوجوان کھلاڑیوں میں نیا جوش بیدار کرنے کا بیڑا اٹھالیا، کہتے ہیں مسائل سے نکلنا ہے تو اچھے فٹبالر تیار کرنا ہوں گے۔
لیجنڈ فٹبالر پیلے برازیل کے زوال پر فکرمند، ٹیم کو پھر سے پرعزم بنانے کیلئے کوششیں شروع کردی۔
پسماندہ علاقے میں تعمیر جدید ترین سہولتوں سے آراستہ اسٹیڈیم میں لائٹس کے ذریعے نئی سہولت متعارف کرائی گئی ہے جس سے نوجوان کھلاڑیوں کے فٹ ورک کو بہتر بنایا جارہا ہے، جدید فیلڈز پر مشتمل پہلا گراؤنڈ کھلاڑیوں کیلئے کھول دیا گیا۔
ورلڈ کپ سیمی فائنل میں بدترین شکست نے برازیلین فٹبال کے ڈھانچے کو ہلاکر رکھ دیا ہے، گراس روٹ لیول پر صورتحال بہتر بنانے کیلئے فیڈریشن کھلاڑیوں کو جدید سہولتیں فراہم کررہی ہے۔ سماء