دیر کے حلقے پی کے دس میں ایم ایم اے کے امیدوار کا گھیراؤ

پی کے دس دیر سے ایم ایم اے کے امیدوار و سابق ایم پی اے محمد علی کو عوام نے آج بدھ کو گھیر کر شدید غم غصے کا اظہار کیا۔
محمد علی عشیرئی درہ انتخابی مہم کے سلسلے میں گئے تھے۔ مقامی نوجوانوں نے پانچ سال بعد ووٹ مانگنے کیلئے دوبارہ آنے پر انکے خلاف سخت الفاظ استعمال کئے۔
مشتعل نوجوانوں نے ان سے کہا آپ پانچ سال بعد اس سڑک پر آئے۔ آپ نےہمارے لئے کیا کیا ہے۔ ہمارے درجنوں افراد جان بحق ہوئے لیکن آپ فاتحہ خوانی اب کررہے ہیں۔
نوجوانوں نے ایم ایم اے کے امیدوار سے کہا کہ ہم نے آپ کیلئے بہت کچھ کیا لیکن آپ پانچ سال بعد اپنے مقصد کیلئے آتے ہیں۔
مشتعل نوجوانوں کا موڈ دیکھ کر انکے ساتھی انکو وہاں سے لے گئے۔
عشیری درہ کو پچھلے پانچ سال میں نظر انداز کرنے پر مقامی لوگ جماعت اسلامی سے سخت ناراض ہے۔