امریکا کا برطانوی باکسر عامر خان کو ویزا جاری کرنے سے انکار
اسٹاف رپورٹ
لندن : امریکا نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان کو ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا۔
باکسر عامر خان ہفتہ کو لاس ویگاس میں ویلٹر ویٹ فائٹ دیکھنے امریکا جانا چاہتے تھے، امریکی سفارتخانے نے عامر خان کے ویزے کی درخواست قبول کرلی تھی لیکن عین وقت پر انہیں ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا۔
عامر خان نے ویزا معاملے پر وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے بات کرنے کی درخواست کی ہے۔ سماء