ویک اینڈفٹبال میچز،ایتھلیٹیکو کی ریال میڈرڈ کو شکست
اسٹاف رپورٹ
میڈرڈ : ویک اینڈ فبٹال میچز میں ایتھلیٹیکو میڈرڈ نے ریال میڈرڈ کو شکست دے کر اپ سیٹ کردیا، بارسلونااور بائرن نے میچ جیت کر لیگز میں پوزیشنز بہتر بنالی۔
اسپینش فٹبال لیگ میں ایتھلیٹکو میڈرڈ نے ریال میڈرڈ کو دو ایک سے دھول چٹا دی، بارسلونا کے سامنے ایتھلیٹکو بلبو کے دال نہ گلی۔ دو صفر سے میچ جیت کر بارسلونا لیگ لیڈر بن گئی۔
دوسرے میچ میں جرمن فٹ بال لیگ میں بائرن میونخ نے وی ایف بی اسٹوٹگارڈ کو دو صفر سے ہرا دیا۔ بورشیا ڈوٹمنڈ نے فریبرگ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ سماء