ریمنڈ ڈیوس با اثر شخص تھا، قانون اسے نہ پکڑ سکا، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کمزور طبقہ ہیمیشہ محروم رہا ہے۔ تعلیم، صحت اور زروزگار بنیادی انسانی ضروریات ہیں۔ یہاں عوام ان بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔ پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں۔

اسلام آباد میں اقلیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ  امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس با اثر شخص تھا۔ ہمارا قانون اسے نہ پکڑ سکا۔ انصاف کا مطلب ہی قانون کا سب کے لیے یکساں ہونا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ قائداعظم کا مدینہ جیسی اسلامی فلاحی ریاست قائم کرنا تھا۔ اسلام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اقتدار میں آکر کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔ تحریک انصاف کی جدوجہد ہی کمزور طبقہ کے لیے ہے۔

کپتان نے اپنے انتخابی منشور پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کچی آبادی میں رہائش پذیر افراد کو گھر تعمیر کرکے دیں گے۔

 سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایک شخص 300 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرکے معصوم بن جاتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ لاہور آمد پر اس کا استقبال کیا جائے گا۔ دنیا کا کوئی وزیراعظم منی لانڈرنگ میں پکڑا جائے وہ گھر سے باہر نہیں نکلتا۔ منی لانڈرنگ کرنے والے وزیراعظم کو انڈے پڑتے ہیں۔

PTI

ELECTION

IMRAN KHAN

IK

MINORITIES

Tags

Tabool ads will show in this div