دیامیربھاشااورمہمندڈیم فنڈ میں وزارت خارجہ نےبھی اپناحصہ ڈال دیا

وزارت خارجہ نےدياميربھاشا اورمہمند ڈيم کي تعمير کيلئے قائم فنڈ ميں حصہ ڈالنے کا اعلان کیاہے۔افسران تين دن جبکہ دیگر ملازمین ایک دن کی تنخواہ فنڈ ميں دیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرفيصل ميرکے مطابق وزارت خارجہ کے ملازمین بھی ڈيم فنڈ ميں حصہ ڈاليں گے۔ انہوں نے کہا کہ اہم قومی مقصد کےلئے افسران تين دن جبکہ دیگر ملازمین اپنی ایک دن کی تنخواہ فنڈ ميں جمع کرائيں گے۔
سپريم کورٹ نے ديا مير بھاشا اور مہمند ڈيم کي تعمير کےلئے فنڈ قائم کر رکھا ہے۔گزشتہ روز آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے بھی اپنی ایک ماہ کی تنخواہ فنڈز میں دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس کےعلاوہ اسٹیٹ بینک نےبھی اپنےملازمین کی دو روز کی تنخواہیں اس فنڈمیں دینےکااعلان کیاتھا۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی اس فنڈ میں 15 لاکھ روپےدینےکااعلان کیاہواہے۔