ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی مشکل میں آسکتےہیں

 

لاہورہائيکورٹ راولپنڈی بنچ نےانسداد منشيات عدالت کو ایفی ڈرین کیس کي سماعت روزانہ کي بنياد پرکرکے اکيس جولائي کو فيصلہ سنانے کا حکم ديديا۔

مسلم ليگ ن کے سينئررہنمااوراين اے ساٹھ کے اميدوارحنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کیس راولپنڈی کي انسداد منشيات عدالت ميں زير سماعت ہے ۔ عدالت نے کيس کي سماعت دو اگست تک ملتوی کردي تھي تاہم لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس عباد الرحمن لودھی نے آج نوٹس ليتے ہوئے انسداد منشیات عدالت کا فیصلہ کالعدم قرارديديا ۔ فاضل جج نے عدالت کوسولہ جولائي سے روزانہ کی بنیاد پرکيس کي سماعت کا حکم بھي ديديا۔ يہ بھي ہدايت کي کہ اکيس جولائی کو ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ ديا جائے۔ ليگي رہنما حنیف عباسی کے خلاف شاہد اورکزئی نے درخواست دائر کی تھی۔

Ephedrine Case

Tabool ads will show in this div