مارشل آرٹس کےہونہارپاکستانی کھلاڑی

پاکستانی نوجوانوں نے مارشل آرٹس میں اپنے بل بوتے اور اپنے خرچ پر صلاحیتوں کا لوہا منوالیا۔ تھائی لینڈ میں ہونے والی انٹرنیشننل تائیکوانڈوچیمپئن شپ میں پاکستانی بچوں نے اپنی کارکردگی سے سب کومتاثرکیا۔
پاکستان کےہونہارکھلاڑیوں نے تائی کوانڈومیں ملک کے تابناک مستقبل کی نوید سنادی۔ تھائی لینڈ میں چالیس ملکی انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپین شپ میں پاکستانی ٹیم نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔
مارشل آرٹس کے ماسٹر بچوں کی کامیابی میں کوچ کی محنت سے بھی انکار نہیں ہے۔کم وسائل میں گولڈ ، سلوراور براؤن میڈل لانا آسان نہ تھا۔ان کی کارکردگی سے ثابت ہواکہ ہمارے ملک میں صلاحیتوں کی کمی نہیں،بس انھیں نکھارنےکی ضرورت ہے۔دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے چیمپینز کی یہ ٹیم مستقبل میں مزید بڑے اعزاز اپنے نام کر سکتی ہے۔