بیٹا ماں کی لاش موٹر سائیکل پر باندھ کر اسپتال لے گیا، وڈیو وائرل

بھارت کے دور دراز علاقوں میں انتہائی غربت کے باعث بعض اوقات دل دہلا دینے والے واقعات سامنے آتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ روز ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع تکام گڑھ میں پیش آیا جہاں ایمبولینس نہ ملنے پر بیٹے نے اپنی ماں کی لاش موٹر سائیکل پر اسپتال پہنچائی۔

اس واقعہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہوگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان مردہ خاتون کو موٹر سائیکل پر باندھ رہا ہے جبکہ دوسرا نوجوان اس کی مدد کر رہا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق مستاپور گاوں کی رہائشی کنور بائی کو سانپ نے کاٹا تھا جس کے باعث وہ جاں سے چلی گئی۔ بعد ازاں پولیس نے متوفیہ کے بیٹے راجیش سے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تکام گڑھ ضلعی ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کیا جائے تاہم انتظامیہ نے ان کو ایمبولنس فراہم نہیں کی جس پر نوجوان نے متوفیہ کو موٹر سائیکل پر باندھ کر 35 کلومیٹر کا سفر طے کیا اور اسپتال پہنچایا۔

پوسٹ مارٹم کے بعد اسپتال انتظامیہ نے لاش گھر منتقل کرنے کے لیے انہیں گاڑی مہیا کی۔

ڈسٹرکٹ کلیکٹر کے مطابق سانب کے ڈسنے کے بعد راجیش اپنی والدہ کو قریبی مندر لے گیا کہ شاید ان کی جان بچ جائے اور بعد میں اسے اسپتال لے گیا لیکن وہ جاںبر نہ ہوسکی۔

بھارت میں اس سے قبل بھی اس قسم کے دلدوز واقعات ہوئے ہیں۔ دو سال قبل 2016 میں ایک پسماندہ ضلع کالا ہانڈی میں ایک قبائلی شخص ’ماجھی‘ کو اپنی بیوی کی لاش کو کندھے پر لے کر تقریبا 10 کلو میٹر تک پیدل چلنا پڑا تھا۔ اسے اسپتال سے لاش کو گھر تک لے جانے کے لئے کوئی گاڑی نہیں مل سکی تھی۔ اس شخص کے ساتھ اس کی 12 سالہ بیٹی بھی تھی۔

ماجھی نے بتایا تھا کہ کافی کوشش کے باوجود بھی اسے اسپتال کے حکام سے کسی طرح کی مدد نہیں ملی۔ اس لئے اس نے اپنی بیوی کی لاش کو ایک کپڑے میں لپیٹا اور اسے کندھے پر اٹھاکر تقریبا 60 کلو میٹر دور رام پور بلاک کے میلگھارا گاؤں کے لئے پیدل چلنا شروع کر دیا۔

 اس کے بعد کچھ مقامی رپورٹروں نے ان کو دیکھا۔ رپورٹروں نے ضلع کلکٹر کو فون کیا اور پھر باقی 50 کلومیٹر کے سفر کے لئے ایک ایمبولینس کا انتظام کیا گیا۔

بعد ازاں 2017 میں ریاست اڑیسہ میں ایک 5 سالہ بچی کی لاش گھر منتقل کرنے کیلئے اسپتال انتظامیہ نے ایمبولینس دینے سے انکار کردیا جس کے بعد بے بس باپ نے بچی کی لاش کو کندھے پراْٹھا کر 15 کلو میٹرکا فاصلہ طے کیا۔

body

DEAD BODY

son

postmortem

Tabool ads will show in this div