پشاور دھماکہ، عوامی نیشنل پارٹی کا تین روزہ سوگ کا اعلان

  [video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/07/Asfand-Yaar-Wali-Talk-Psh-11-07.mp4"][/video]

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسنفدیار ولی خان نے پشاور دھماکے میں 20 افراد کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 دن بعد انتخابی مہم شروع کریں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسفندیار ولی خان نے کہا کہ بے نظیر کے قتل پر ہم نے بھی سوگ منایا تھا۔ اب دوسری جماعتوں کو بھی چاہیے کہ ہمارے سوگ میں شریک ہوں۔ آخر کچھ تو صلہ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ خودکش دھماکے کا مقصد ہمیں انتخابی عمل سے باہر رکھنا ہے لیکن کوئی کچھ بھی کرلے ہم پوری قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ کسی صورت انتخابی عمل سے  پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اے این پی کے سربراہ نے کہا کہ ’دہشت گرد پیٹھ پر وار نہ کریں۔ سامنے آئیں مقابلہ کرتے ہیں۔ پھر یا وہ مرے یا میں مروں گا۔‘

انہوں نے کہا کہ ہم لڑتے ہوئے شہید ہوجائیں گے لیکن میدان کسی صورت خالی نہیں چھوڑیں گے۔

صحافی کے سوال پر اسفندیار ولی خان نے جذباتی ہوکر کہا کہ مجھے دکھا دیں کہ کس نے ہارون بلور اور دوسرے کارکنان کو شہید کیا ہے۔ میں اس آدمی سے نمٹ لوں گا۔ لیکن میں ہر داڑھی والے کو طالبان سے نہیں جوڑ سکتا۔ اگر میں ایسا کروں تو یہ زیادتی ہوگی۔

یا درہے کہ اسنفدیار ولی خان کی گفتگو سے قبل جماعت اسلامی نے بھی پورے ملک میں دو روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے اپنی انتخابی سرگرمیاں معطل کی تھیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے غلام احمد بلور کو ٹیلی فون کرکے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ یہ صرف اے این پی پر نہیں، پورے ملک پر حملہ ہے۔ جماعت اسلامی اور پوری قوم آپ کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک بھر میں دو روز تک اپنی انتخابی سرگرمیاں معطل رکھے گی۔

تحریک انصاف نے بھی قیمتی جانوں کے نقصان پر خیبر پختونخوا میں اپنی انتخابی مہم موخر کردی ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے بتایا کہ پشاور دھماکے کے باعث قیمتی جانوں کو نقصان پر خیبرپختون خوا میں جاری انتخابی مہم ایک روز کیلئے روک دی گئی ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اے این پی کی کارنرمیٹنگ پرحملہ قابل مذمت ہے۔ ہارون بلور اور دیگرکی شہادتوں سے پوراملک سوگوارہے۔ جس کے باعث آج پختونخوا میں اپنی تمام انتخابی سرگرمیاں منسوخ کررہے ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی سندھ نے بھی 2 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان اے این پی سندھ کےمطابق 2 روزکے لیےانتخابی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

Peshawar blast

Haroon Bilour

Tabool ads will show in this div