وڈیو: آتش بازی سے استقبال ہوا، دھماکے سے اندھیرا چھاگیا

پشاور کے علاقے یکہ توت رحیم آباد میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ میں ہونے والے دھماکے میں 20 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ شہید ہارون بلور کی اجتماع گاہ آمد پر کارکنان نے آتش بازی کرکے ان کا استقبال کیا اور پھر دھماکے سے مکمل اندھیرا چھا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق شہید ہارون بلور تقریبا رات 10:45 پر کارنر میٹنگ میں پہنچے جہاں کارکنوں نے آتش بازی اور نعرے بازی کرکے ان کا استقبال کیا۔

موبائل فون سے بنی ایک وڈیو فوٹیج میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ہارون بلور کے پہنچنے پر کارکنوں نے پارٹی اور ان کے حق میں نعرے لگائے اور آتش بازی بھی کی۔ اس دوران ہارون بلور کارکنوں سے ملتے ہوئے آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں اور کارکنان ان کے آگے پیچھے حصار بنائے نعرے بازی کر رہے ہیں۔

تقریبا 4 منٹ کی نعرے بازی اور آتش بازی کے بعد ہارون بلور اجتماع گاہ والی گلی میں پہنچے اور ایک کرسی پر بیٹھ گئے۔ ان کو بیٹھے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ وڈیو فوٹیج میں اسی وقت دھماکے کی آواز گونجی اور اس کے بعد ہر طرف چیخ و پکار سنائی دینے لگی۔

عینی شاہدین کے مطابق جیسے ہی ہارون بلور اپنی نشست پر بیٹھ گئے عین اسی وقت خودکش حملہ آور ان کے قریب آیا اور خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے کے وقت شہید ہارون بلورکے چچا الیاس بلوربھی اسٹیج پر موجودتھے جبکہ ان کے تایاحاجی غلام بلوراس وقت شیخ آباد میں ایک کارنرمیٹنگ میں شریک تھے جس کے بعد وہ بھی رحیم آبا دکے اجتماع میں شرکت کیلئے آنے والے تھے۔

Peshawar blast

Bashir Bilour

Haroon Bilour

Tabool ads will show in this div