خاتون نے شوہر، بچوں سمیت5 افراد کو قتل کردیا

پنجاب کے شہر خوشاب میں ایک خاتون نے اپنے شوہر اور 4 بچوں سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا۔

مقامی پولیس نے کہا ہے کہ واقعہ خوشاب کے علاقے جوہرآباد میں پیش آیا۔ جہاں خاتون نے اپنے شوہر، 2 بیٹوں اور 2 بیٹیوں کو قتل کیا اور ملزمہ نے واردات کے بعد خود ہی تھانہ سٹی میں پیش ہوکر گرفتاری دے دی۔

دوسری جانب مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔

پولیس کے مطابق قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، تاہم شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

PUNJAB

WOMAN

son

HUSBAND

Khoshab

Tabool ads will show in this div