ایشین گیمز ہاکی : پاکستان کی ایونٹ میں دوسری کامیابی، چین کو شکست

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

سیؤل : ايشين گيمز ہاکی ايونٹ ميں پاکستان نے مسلسل دوسری کاميابی حاصل کرلی، کل سری لنکا کو شکست دينے کے بعد گرين شرٹس نے آج چين کو بھی ٹھکانے لگاديا۔

پاکستان اور چين کی ٹيموں کے درميان ہاکی ميچ کے پہلے 2 کوارٹرز ميں تو کوئی گول نہ ہوا، تيسرے کوارٹر ميں حسيم خان نے گرين شرٹس کو برتری دلائی، مقابلے کے آخری لمحات ميں دلبر کے گول نے پاکستان کی فتح يقينی کردی، 25 ستمبر کو پاکستان اپنا اہم ترين ميچ بھارت کیخلاف کھيلے گا۔

ميگا ايونٹ کے ديگر مقابلوں ميں پاکستانی ايتھليٹس کرشماتی کارکردگی دکھانے ميں ناکام رہے، اسکواش سنگل ايونٹ ميں پاکستان کا سفر اختتام پذير ہوا جبکہ سوئمنگ اور ٹينس ميں بھی پاکستانی پليئرز پہلی رکاوٹ پر ڈھير ہوگئے۔

ميڈلز ٹيبل پر چين 32 تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، ميزبان ملک جنوبی کوريا کے ميڈلز کی تعداد 21 ہے، تيسرے نمبر پر موجود جاپانی ايتھليٹس نے 26 تمغے اپنے نام کئے ہيں۔ سماء

rejected