لاہور: کوٹ لکھپت میں استاد کا 6 سالہ طالبہ پر شدید تشدد

اسٹاف رپورٹ


لاہور : کوٹ لکھپت کے علاقے میں استاد نے مبینہ طور پر 6 سالہ طالبہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، بچی کی ٹانگ اور چہرے پر چوٹیں آئیں، پولیس نے اسکول ٹیچر کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔


لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں استاد کے ہاتھوں کمسن طالبہ پر شدید تشدد کا واقعہ پیش آیا، ورثاء کا کہنا ہے کہ اسکول ٹیچر نے 2 کا پہاڑا یاد نہ ہونے پر 6 سالہ بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا، کمسن طالبہ کی ٹانگ اور چہرے پر کئی چوٹیں آئیں۔


ورثاء کی جانب سے رپورٹ کرنے پر پولیس نے اسکول ٹیچر سلمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے جبکہ بچی کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا، میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد مزید کارروائی بھی کی جائے گی۔ سماء

میں

لاہور

کا

پر

Edhi

hair

singapore

modi

Tabool ads will show in this div