ہفتہ بھر بھاری بارش، محکمہ موسیات کی پیشگوئی

سخت گرمی کے دن جانے کو ہیں اور بھاری بارشوں کا دورآنے کو ہے، محکمہ موسمات کا کہنا ہے کے پی، پنجاب اور بلوچستان کے ساتھ کراچی والے بھی بھیگے موسم کا لطف اٹھائیں گے لیکن خدشہ یہ بھی ہے کہ ناقص ڈرینج سسٹم والےبڑے شہر پھر وینس بن جائیں گے ۔

محکمہ موسیات نے ہفتہ بھر وقفے وقفے سے بھاری بارشوں کی پیشگوئی کردی، مون سون سسٹم کشمیر،بالائی پنجاب،سنٹرل پنجاب،ہزارہ،مالاکنڈ ڈویژن،فاٹا اورخیبر پختنخوا سمیت بلوچستان میں بھی بارشیں برسائے گا ۔

ڈائریکٹر میٹ ڈاکٹر خالد محمود کے مطابق جس طرح کی بارش ہم توقع کررہے ہیں اس سے جو نشیبی علاقے ہیں اس میں پانی زیادہ آنے کے چانس ہیں۔

پانی کو ترستا ملک اب سیلابوں کی زد میں آنے کو بھی ہے، مون سون کے سیلابی ریلوں کی زیادہ ریل پیل اس مرتبہ شہروں میں ہوگی اور وجہ صرف ڈرینج کا ناقص نظام ہے ۔

ڈائریکٹر میٹ ڈاکٹر خالد محمود نے بتایا ہے کہ اربن فلڈنگ کے چانس اس لیے زیادہ ہیں کہ جو ہمارا نارمل ڈرینج سسٹم ہے وہ چوک ہو جاتا ہے۔ 6 گھنٹے اگر اچھی بارش ہو جاتی ہے اور پھر اس میں گیپ آجاتا ہے ۔ تو پھر وہ فلیش فلڈنگ نہیں ہوتی ۔

اب ڈرینج ہو یا نہ ہو بارشیں تو برسیں گی ، البتہ مون سون گھٹائیں کراچی والوں کا جی بھی ضرورخوش کرجائیں گی ۔

 

DG met

KARACHI RAIN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div