انتخابات میں ای سی پی کے علاوہ کسی ادارے کا کردار قبول نہیں، نواز شریف

ARTWORK : Ayesha Athar

نواز شریف کہتے ہیں کہ کسی کی باتوں پر عمل نہ کیا جائے، بہتر ہوگا کہ الیکشن کمیشن خود فیصلہ اور ان پر عمل درآمد کرے، انتخابات میں الیکشن کمیشن کے علاوہ کسی ادارے کا کردار برداشت نہیں کریں گے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیا، بولے کہ جنرل فیض کا اقدام آئینی مینڈیٹ سے انحراف اور فوج کی ساکھ کو مجروح کرنے کے مترادف ہے، کسی فوجی افسر سے متعلق صفائیاں پیش کرنا پڑیں تو سمجھ لینا چاہئے کہ خلق خدا کی آواز ہی نقارہ خدا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پولنگ اسٹیشن کے اندر کے انتظامات سے متعلق باتوں پر پر عمل نہ کیا جائے، آج جو ہورہا ہے اس سے الیکشن کی ساکھ کو نقصان پہنچ چکا ہے، بہتر ہوگا کہ الیکشن کمیشن خود اپنے انتظامات اور فیصلے کرے، ساتھی ہی انہیں عملہ جامہ بھی پہنائے۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے علاوہ ہم کسی ادارے کی الیکشن میں مداخلت برداشت نہیں کریں گے، یہ الیکشن کمیشن کا اختیار اور مینڈیٹ ہے۔

MARYAM NAWAZ

Election 2018

return

#GE2018

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div