ڈوپ ٹیسٹ مثبت، احمد شہزاد کو چارج شیٹ جاری، وضاحت طلب

پاکستان کرکٹ بورڈ نے احمد شہزاد کو چارج شیٹ کردیا، ممنوعہ دواؤں کے استعمال کی وضاحت طلب کرلی۔

پی سی بی کو آزاد ریویو بورڈ کی رپورٹ بھی موصول ہوگئی جس میں احمد شہزاد کو ممنوعہ ادویات کے استعمال کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی اوپنر کو چارج شیٹ جاری کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ممنوعہ ادویات کے استعمال کی وضاحت کیلئے احمد شہزاد کو 14 روز کی مہلت دی ہے۔

مزید جانیے : ٹیسٹ کرکٹراحمد شہزاد کاڈوپ ٹیسٹ مثبت نکلا

پی سی بی کے مطابق پہلی بار ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر کم سزا ہوسکتی ہے۔

ahmed shahzad

dope test

ahmad shahzad

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div