چیمپئنز لیگ ٹی 20 : لاہوری شیر آج چنائے سپر کنگ کا مقابلہ کرینگے

اسٹاف رپورٹ

ممبئی : چیمپئنز لیگ ٹی 20 میں لاہوری شیر آج چنائے سپر کنگ کا مقابلہ کریں گے، ایونٹ کی آخری 4 ٹیموں میں جگہ بنانے کیلئے لاہور لائنز کیلئے فتح ناگزیر ہے۔

محمد حفیظ کی قیادت میں پاکستان کی قومی چیمپئن ٹیم لاہور لائنز آج بنگلور میں اپنے تیر آزمائے گی، لاہوریوں کو سامنا ہے بھارتی کپتان مہندرسنگھ دھونی کی ٹیم چنائے سپر کنگ کا۔

لاہور لائنز کے بیٹسمینوں پر اب بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ کچھ کرکے دکھائیں، کولکتہ نائٹ رائیڈر کیخلاف شکست کے بعد اب پروفیسر الیون کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔

آخری 4 ٹیموں میں جگہ پکی کرنی ہے تو لاہور لائنز کو چنائی سپر کنگ کے خلاف لازمی کامیابی درکار ہوگی، دوسری صورت میں اگر مگر کا دھندہ شروع ہوجائے گا۔ سماء

air

آج

nawabshah

bajaur

Tabool ads will show in this div