ماریا شراوا کا انوکھا انداز، مداح کی تصویر کیساتھ ٹویٹ

اسٹاف رپورٹ

ماسکو : روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا چاہنے والوں کو چاہت کی نظر سے دیکھتی ہیں، دوران سفر ایک صاحب کو اپنے متعلق خبر پڑھتے دیکھا تو تصویر سمیت ٹویٹ کر بیٹھیں۔

ٹینس کورٹ میں حریفوں کو زیر کرنیوالی حسینہ دنیا بھر میں مقبول ہیں اور اکثر سفر میں رہتی ہیں، ایسے ہی ایک سفر کے دوران حسین اتفاق ہوگیا، ماریہ شراپوا جہاز میں سوار ہوئیں تو دیکھا اگلی نشست پر بیٹھا شخص ان سے متعلق مضمون پڑھ رہا تھا۔

فین کا یہ انداز ٹینس اسٹار کو بھاگیا، اخبار پڑھتے صاحب کی فوری تصویر بنائی اور ٹویٹر پر یہ ٹائپ کرکے اپ لوڈ کردی، دیکھو دوست میں تمہارے پیچھے ہی بیٹھی ہوں۔ سماء

crude

Tabool ads will show in this div