نواز اور مریم کے استقبال کی حکمت عملی تیار

مسلم ليگ نون نے نواز شريف اور مريم نواز کی واپسی پر استقبال کی حکمت عملی طے کرلی، طلال چوہدری کہتے ہيں راولپنڈی ميں سب نے ٹريلر ديکھ ليا، فيصلوں پر قانونی اور سياسی دونوں راستے اختيار کريں گے۔
ایون فیلڈ کیس میں سزا یافتہ نواز شريف اور مريم نواز کا وطن واپسی پر استقبال کرنے کیلئے مسلم ليگ ن نے تيارياں پکڑ ليں، کارکنوں کو اکٹھا کرنے کیلئے رہنماؤں کی ڈيوٹياں لگ گئيں۔
شہباز شريف کی زيرصدارت اجلاس ميں ٹکٹ ہولڈرز اور ضلعی صدور کا اجلاس ہوا، حمزہ شہباز نے 13 جولائی کو 25 جولائی سے اہم دن قرار دے ديا۔
نون ليگ کے رہنماء کہتے ہيں کارکن پُرامن رہيں گے مگر کوئی رکاوٹ برداشت نہيں کی جائے گی۔
نون ليگ کی قيادت نے لاہور، فيصل آباد، شيخوپورہ اور قصور کے کارکنوں کو ایئر پورٹ پہنچنے کی ہدايت کی ہے۔