پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اعزاز کے دفاع میں کامیاب، ایشین گیمز میں گولڈ میڈل

اسٹاف رپورٹ

انچیون : ایشین گیمز میں پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم چھا گئی، فائنل میں بنگلہ دیش کو 4 رنز سے شکست دیکر مسلسل دوسری بار گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

انچیون میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ایشین گیمز ویمنز کرکٹ فائنل ہوا، میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے کھیلتے ہوئے گرین شرٹس نے 7 وکٹوں پر 97 رنز جوڑے، بسمہ معروف نے 24، نین عابدی نے 18 رنز بنائے، مرینہ اقبال نے 14 رنز بنا کر اسکور آگے بڑھایا۔

پاکستان کی اننگز ختم ہوتے ہی بارش ہوگئی، جس کے باعث بنگلہ دیش کو 7 اوورز میں 43 رنز کا ہدف ملا، پاکستان کی نپی تلی بولنگ سے کم ہدف بھی پہاڑ بن گیا، بنگلہ دیشی ٹیم 9 وکٹوں پر 38 رنز ہی بناسکی، ندا ڈار، ثنا میر اور سعدیہ یوسف نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔سماء

Army Public School

chaudhry nisar ali

Tabool ads will show in this div