جاپان، سیلاب سے ہلاکتیں ایک سو اڑتالیس تک پہنچ گئیں

photo source: Reuters

جاپان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے ہولناک تباہی مچائی ۔ مختلف حادثات میں ہلاکتیں ایک سو اڑتالیس تک پہنچ گئیں ۔ لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ۔ سیلابی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔

جاپان کے مغربی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب سے شدید تباہی آگئی۔ پہاڑی تودے مکانات پر گرے تو کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حادثات میں مزید ہلاکتیں ہوئے۔ جہاں سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے ۔

ہیروشیما اور اوکایاما میں لاکھوں افراد پھنسے ہوئے ہیں ۔ فوجی اور ریسکیو اہلکار دن رات امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

کشتیوں اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے ۔

حکام کے مطابق، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں دو درجن سے زیادہ افراد لاپتہ بھی ہوئے ۔

LandSliding

japan floods

Tabool ads will show in this div