ٹیسٹ کرکٹراحمد شہزاد کاڈوپ ٹیسٹ مثبت نکلا

قومي کرکٹ ٹيم کے اوپننگ بيٹسمين احمد شہزاد کا ڈوپ ٹيسٹ مثبت آگيا۔ پي سي بي آج چارج شيٹ جاري کرے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزادمشکل ميں آگئے۔ان کےمثبت ڈوپ ٹيسٹ کي تصديق ہوگئی۔ بورڈکوانڈیپنڈنٹ ریویوبورڈ کی رپورٹ موصول ہوگئي۔

اوپننگ بيٹسمين پرپابندي کي تلوارلٹکنے لگي،آج چارج شيٹ جاري ہوگي۔ سابق کپتان جاويد ميانداد نے سخت سزا کا مطالبہ کرديا اورکہاکہ ہميشہ صحيح کو صحيح اورغلط کو غلط کہا، سخت سزادي جائے تاکہ کوئی اور کھلاڑی ایسا نہ کرسکے۔

احمد شہزاد کا ڈوپ ٹيسٹ فيصل آباد ميں ڈوميسٹک ٹورنامنٹ کے دوران ليا گيا تھا۔

ahmed shahzad

Tabool ads will show in this div