پاکستان میں اقلیتوں کویکساں آزادی حاصل ہے،علی ظفر

وزیر داخلہ علی ظفر کا کہنا ہے کہ ہر مذہب محبت،امن اور سلامتی کا درس دیتا ہے، ہمارے ملک کا آئین بھی اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو یکساں آزادی حاصل ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والے اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادی سے متعلق منعقدہ سینیمار سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر اطلاعات علی ظفر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو یکساں آزادی حاصل ہے، ہر مذہب محبت امن اور سلامتی کا درست دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، کسی کو یہاں ڈر کر یا خوف کے سائے میں اپنی مذہبی طور طریقوں پر عمل کرنے کی ضرورت نہیں، یہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ اقلیتوں کے مذہب اور دیگر رسومات کی حفاظت کرے۔

INFORMATION MINISTER

MINORITIES

Tabool ads will show in this div