ایشین گیمز،گولڈمیڈل جیتنےوالی ویمن کرکٹ ٹیم کیلئےانعام کااعلان
اسٹاف رپورٹ
لاہور : ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کو پانچ پانچ لاکھ روپے وننگ بونس دیا جائے گا۔
پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان سے لاہور میں ایشین گیمز کی فاتح ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں نے ملاقات کی، اور انہیں اعزاز کے کامیاب دفاع پرمبارک باد دی، اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ سماء