راول پنڈی ایکسپریس کی اہلیہ کے ہمراہ حج کیلئے روانگی

اسٹاف رپورٹ
لاہور : راول پنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر اہلیہ کے ہمراہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب چلے گئے۔

شادی کے بعد راول پنڈی ایکسپریس کے روٹ میں تبدیلی آگئی ہے، تیز رفتار گیندوں کے بعد برق رفتار جملوں سے زیر کرنے والے شعیب اختر حجاز مقدس میں اہلیہ کو ساتھ لے کرحج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔

جوڑے نےعمرے کی سعادت حاصل کرلی، شعیب اختر نے سعودی عرب روانگی کو میڈیا اور دوستوں سے بھی خفیہ رکھا، لیکن شادی کی طرح یہ خبربھی میڈیا کی نظروں سے چھپ نہ سکی۔

فاسٹ باؤلرکا مذہب کی طرف رحجان بڑھ گیا ہے، شعیب اختر حجاز مقدس میں بیگم کے ساتھ حج کرنے جا پہنچے ہیں، جہاں شعیب اختراور اہلیہ نے عمرہ ادا کرلیا ہے، راول پنڈی ایکسپریس کی روانگی خفیہ رکھی گئی ہے، تاہم شادی کی طرح حج ادائیگی کی خبربھی میڈیا پر آہی گئی۔ سماء

کی

اہلیہ

help

Tabool ads will show in this div