فٹ بال کا ویک اینڈ میلہ بائرن میونخ نے لوٹ لیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


برلن  :   جرمن فٹبال لیگ میں ویک اینڈ میلہ بائرن میونخ نے لوٹ لیا۔ بورشیا کو لگاتار دوسری شکست نے پوائنٹ ٹیبل میں آٹھویں سے تیرہویں پوزیشن پر پہنچا دیا۔

جرمن فٹ بال لیگ میں بائرن میونخ، اعزاز کے دفاع کیلئے پرعزم ویک اینڈ میچ میں ہین اوور کو دھو ڈالا۔ ہالینڈ کے ایرن نے گول کرکے بائرن کا کھاتا کھولا،
جس کے بعد تو ہین اوور نے جیسے ہتھیار ہی ڈال دیئے۔

میچ چار صفر سے جیت کر بائرن میونخ نے پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن مستحکم کرلی۔ دوسرے میچ میں دوہزار چودہ کی لیگ رنر اپ بورشیا کا سیزن میں برا حال ہے، اہم میچ میں بورشیا کو ہیمبرگ نے دلچسپ مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی، لگاتار دوسرے میچ میں شکست کے بعد بورشیا لیگ ٹیبل میں آٹھویں سے تیرہویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ سماء

کا

نے

لیا

rituals

experts

Tabool ads will show in this div