ڈیموں کی تعمیر، پاک فوج بھی میدان میں آگئی

پاک فوج نے بھی عدلیہ کی ڈیم بناؤ مہم میں شمولیت کا اعلان کردیا، مسلح افواج کے افسران 2 روز جبکہ جوان ایک دن کی تنخواہ ڈیمز فنڈز میں جمع کرائیں گے۔

دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمير کیلئے پاک فوج بھی ميدان ميں آگئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج  ڈيمز کی تعمير کیلئے قائم فنڈز اکاؤنٹ میں پیسے جمع کروائے گی۔

آئي ايس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج، بحريہ اور فضائيہ کے افسران اپنی 2، 2 دن کی تنخواہيں جبکہ جوان ايک روز کی تنخواہ ڈیمز اکاؤنٹس ميں جمع کراوئیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی ٹویٹ میں ہیش ٹیک ’’پاکستان کیلئے ڈیم‘‘ کو نعرے کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔

مزید جانیے : ملک میں ڈیمزکی تعمیرکاپیسہ کسی کوکھانےنہیں دیں گے،چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان کی ہدایت کی روشنی میں وزارت خزانہ نے ڈیموں کی تعمیر کیلئے فنڈز جمع کرانے کیلئے ایک اکاؤنٹ کھولا تھا، جس میں جسٹس ثاقب نثار نے ذاتی حیثیت میں 10 لاکھ روپے جمع کرائے تھے۔

چیف جسٹس نے عوام سے بھی اپیل کی تھی کہ وہ ڈیموں کی تعمیر کیلئے قائم فنڈ میں رقم جمع کرائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیموں کی تعمیر کا پیسہ کسی کو کھانے نہیں دیں گے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے کھولے گئے بینک اکاؤنٹ اور آئی بی این نمبر یہ ہیں۔

بینک اکاؤنٹ نمبر:  4-001-299999-593-03

IBN No.PK06SBPP0035932999990014

AIR FORCE

Tabool ads will show in this div