فیفا ورلڈ کپ، سیمی فائنلز کے مرحلے کا منگل سے آغاز

Jul 09, 2018

فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز مرحلے کا آغاز کل منگل سے ہوگا۔ پہلے میچ میں فرانس اور بیلجیئم کی ٹیمیں کل ٹکرائیں گی۔ کروشیا اور انگلینڈ بدھ کو آمنے سامنے آئیں گے۔

فیفا ورلڈ کپ اختتام کی جانب گامزن ہے۔ بتیس میں سے اٹھائیس ٹیمیں گھر روانہ ہوچکی ہیں۔ فرانس، بیلجیئم، کروشیا اور انگلینڈ کی قسمت کے فیصلے کی گھڑی آگئی۔

سیمی فائنل مرحلے کا آغاز منگل سے ہورہا ہے۔ فرانس اور بیلجیئم میں جوڑ پڑے گا۔ بیلجیئم کے لوکاکو چار گولز کیساتھ ایونٹ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

فرانس کے گریزمین بھی بھرپور فارم میں ہیں۔ دوسرے سیمی فائنل میں بدھ کو کروشیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔

گولڈن بوٹ کے دعویدار ہیری کین تن تنہا ٹیم کو فائنل میں پہنچاسکتے ہیں۔

Tabool ads will show in this div