ڈسپلن کی خلاف ورزی،پیپلز پارٹی بلوچستان نے اپنے صوبائی امیدوار کی رکنیت معطل کردی

پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر حلقہ پی بی انچاس لسبیلہ سے امیدوار وڈیرہ حسن جاموٹ کی رکنیت معطل کر دی۔

کویٹہ پریس کلب میں بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن ایڈووکیٹ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری جنرل سید اقبال شاہ نے کہا کہ پی پی نے پی بی انچاس لسبیلہ کی سیٹ پر بی این پی کے امیدوار کی حمایت کی تھی لیکن پی پی کے امیدوار وڈیرہ حسن جاموٹ نے دستبردار ہونے کی بجائے آزاد امید وارمحمد اسلم بھوتانی  سے اتحاد کر لیا جس کا پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے وڈیرہ حسن جاموٹ کی بنیادی رکنیت معطل کر دی ہے، بی این پی کے سیکرٹری اطلاعات سید اقبال شاہ نے پیپلز پارٹی کی جانب سے وڈیرہ حسن جاموٹ کے خلاف تادیبی کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے پیپلز پارٹی اور بی این پی کا سیاسی اتحاد مضبوط ہو گا۔

واضع رہے کہ پی بی 50 سےپیپلز پارٹی کی ٹکٹ پرنامزد امیدوار وڈیرہ حسن جاموٹ نے پارٹی احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئےخلاف توقع قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 272 لسبیلہ گوادر سے سردار اختر مینگل کی بجائے سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

 

Pakistan Peoples Party

Sardar Akhtar Mengal

aslam bhootani

Tabool ads will show in this div