نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں فخرزمان کی لمبی چھلانگ

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی بيٹسمينوں کی نئی رينکنگ جاری کردی۔ فخرزمان کو شاندارکارکردگی کا صلہ مل گيا، نئی رینکنگ میں دوسرے نمبرپرآگئے۔ ٹاپ فائيو ميں دوپاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بلے بازوں کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ شاندار کارکردگی دکھانے والے اوپننگ بیٹسمین فخرزمان کيلئے ايک اورقابل فخرلمحہ یہ ہے کہ بڑے بڑے کھلاڑيوں کو پيچھے چھوڑتے ہوئے انہوں نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر جگہ بنا لی ہے۔
فخرزمان نے چواليس درجے لمبی چھلانگ لگا لر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آسٹريليا کے آرون فنچ نے پہلی پوزيشن برقرار رکھی جبکہ بھارت کے لوکيش راہول کا تيسرانمبرہے۔
کولن منرو چوتھے، بابراعظم پانچويں اورگلين ميکسويل چھٹے نمبرپرہیں جبکہ بالرز میں پاکستان کے محمد عامر تيرہويں نمبرپرہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ، آسٹریلیا اور زمبابوے کی سہ ملکی سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف 91 رنز کے اسکور سے شاندار کارکردگی دکھانے والے فخر زمان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سال میں 500 رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ حالیہ سیریز میں فخرزمان نے 278 رنز اسکور کیے۔