مبینہ مقابلے میں جاں بحق نوجوان جونیئر فٹبالر شاہ زیب نکلا

اسٹاف رپورٹ

کراچی : ملیر مقابلے میں ہلاک ہونیوالوں میں ایک ایسا مقتول بھی شامل تھا جو بیرون ملک پاکستان کا نام روشن کرتا رہا، 15 سالہ شاہ زیب پاکستان کا جونیئر فٹ بالر تھا۔

ایک اور مبینہ مقابلہ، ایک اور روشن ستارہ ہمشیہ کیلئے ڈوب گیا، اس بار بھینٹ چڑھا انٹرنیشنل جونیئر فٹ بالر شاہ زیب، 15 سالہ شاہ زیب نے گزشتہ سال ایران اور چین میں انڈر 14 مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

 

نوجوان بھائی کی ہلاکت پر بہنوں کا بھی رو رو کر برا حال ہوگیا، کہتی ہیں کہ ہمارے بھائی کو مقابلے میں مارا گیا، وہ ملک کا نام روشن کرنا چاہتا تھا۔مبینہ مقابلوں کی بھینٹ چڑھنے والا شاہ زیب کوئی پہلا پاکستانی انٹرنیشنل کھلاڑی نہیں۔ سماء

Tabool ads will show in this div