ترکی میں ٹرین کو حادثہ، 24 افراد جاں بحق،درجنوں زخمی

ترکی کے شمال مغرب میں ٹرین پٹری سے اتر گئی۔ حادثے میں 24 مسافر جاں بحق، جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ گزشتہ روز ہونے والی موسلا دھار بارشوں سے ریلوے ٹریک متاثر ہوا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین میں 360 مسافر سوار تھے، جو ایڈریئن ریجن سے گریس اور بلغاریہ بارڈڑ کی جانب واقع علاقے کیلئے رواں دواں تھے۔
RAW: Derailed train leaves 10 dead, 73 injured in #Turkey https://t.co/XeJr4LCmCq pic.twitter.com/wgdVS8JJfL
— RT (@RT_com) 8 July 2018
نائب وزیراعظم رجب ایکدغ کی جانب سے جاں بحق مسافروں کی تصدیق کی گئی ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرین سے زخمیوں کو نکالنے اور اسپتال منتقل کرنے کیلئے امدادی آپریشن جاری ہے۔

وزیر صحت کے مطابق338 افراد کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم 124 تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ حادثے پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان کی جانب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
حادثے کے بعد مختلف ذرائع ابلاغ کی جانب سے حادثے کی تصاویر اور ویڈیوز جاری کی گئیں، جس پر ترکی کے محکمہ آڈیو ویژوئل نے نوٹس لیتے ہوئے حادثے کی تصاویر دکھانے پر پابندی بھی عائد کی گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سال جنوری 2008 میں ہونے والے ٹرین حادثے میں 9 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ جب کہ سال جولائی 2004 میں ہونے والا ٹرین حادثہ ترکی کی تاریخ کا بدترین حادثہ ہے، جس میں 41 مسافر جاں بحق ہوئے۔