تھائی لینڈ کے غار میں پھنسے 4 بچوں کو نکال لیا گیا

تھائی لینڈ کی فورسز نے غار ميں پھنسے بچوں ميں سے چار کو ريسکيو کرليا۔ دیگر بچوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق نکالے گئے بچوں کو قريبي اسپتال منتقل کرديا گيا ہے۔ دیگر بچوں کو ريسکيو کرنے کے ليے آپريشن جاري ہے۔ حکام کے مطابق دو ہفتوں بعد ريسکيو ٹيموں کو کاميابي ملي۔

ريسکيو عملہ پر اميد ہے کہ باقي بچوں اور کوچ کو بھي جلد نکال ليا جائے گا۔ آپريشن ميں تيرہ بين الاقوامي غوطہ خوراور تھائي بحريہ کے پانچ غوطہ خور حصہ لے رہے ہيں۔ امدادي ٹيم غار کے اندرآگے بڑھ رہي ہے۔

غار کي اندروني صورت حال نازک ہے، تاہم بچوں کے والدين کے نام پيغامات بہت حوصلہ افزا تھے۔

واضح رہے کہ تئيس جون کو فٹ بال ٹيم کے بارہ بچے کوچ کے ہمراہ غاروں کي سير پر گئے تھے،تاہم بارش کا پاني بھرنے سے تمام افراد غار کے اندر ہی پھنس گئے تھے۔

rescue operation

CAVE

football team

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div