لندن میں حسن نواز کے گھر کے باہر مشتعل افراد کا احتجاج

لندن ميں حسین نواز کے گھر کے باہر مشتعل افراد نے مظاہرہ کیا، جب کہ نواز شريف کے فلیٹ میں داخل ہوتے وقت مظاہرين نے دروازہ توڑنے کي کوشش۔ پوليس نے تلاشي کے بعد مظاہرين کو منتشر کردیا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ فوٹيج سے مظاہرين کي شناخت ہوگئي ہے۔

دوسری جانب ليگي کارکنان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر احتجاج اور مظاہرہ کرنے والوں کے پاس چاقو تھے۔ مقامی ن لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مظاہرین نے ن لیگ کے مقامی رہنما پر ٹرالی بھی پھینکی اور حسین نواز کے فلیٹ کا دروازہ توڑنے کی کوشش بھی کی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کی گاڑیوں کی تلاشی شروع کردی۔ برطانوی پولیس کے مطابق مظاہرین کے پاس اسلحہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جس کی تفتیش جاری ہے۔

میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق کسی کی نجی ملکیت کو نقصان پہنچانے کے خلاف کارروائی ہوگی، تاہم فوری طور پر کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

hasan nawaz

attack on house

Avenfied Reference Case

Ejaz Gill

Tabool ads will show in this div