نواز شریف نيلسن مينڈيلا بننے کي کوشش نہ کريں، عمران خان

Jul 08, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/07/QF-IK-SOT-08-07.mp4"][/video]

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشريف پاکستان ضرور آئيں ليکن نيلسن مينڈيلا بننے کي کوشش نہ کريں۔

عمران خان نے ايبٹ آباد جلسے ميں حريفوں پرتاک تاک کرباونسرز برسائے کہا کيپٹن صفدرگرفتاري دينے ايسے جارہے ہيں جيسے وہ کشمير فتح کرکے آئے ہيں، اربوں روپے لوٹ کرجانے والے ہیرو بنے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آج قوم 27 ہزارارب روپےکی مقروض ہوچکی ہے، آج بنگلہ دیش اوربھارت بھی ہم سے آگے نکل گئے ہیں، ملک کی ترقی کیلئے کرپٹ لوگوں سے نجات ضروری ہے،ن لیگ اورپیپلزپارٹی میں کوئی فرق نہیں ہے، دونوں پارٹیوں نےچارٹرآف ڈیموکریسی کےنام پرباریاں لیں۔

انہوں نے کہا کہ سنا ہے باپ بیٹی پاکستان آرہے ہیں، نوازشريف نيلسن مينڈيلابننے کي کوشش نہ کريں، ملک کاحال دیکھیں،انھیں شرم نہیں آئی، نوازشریف آج تک 300 ارب کاجواب نہیں دےسکا۔

عمران خان نے کہا کہ باریاں لینے والوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر کھڑا کردیا،ن لیگ اور پیپلزپارٹی ملک میں پیسے بنانے کیلئے آئی تھیں، اللہ نے قوم کو تقدیر بدلنے کا موقع دیا ہے، 2013 کےانتخابات فکس تھے، 25 جولائی کوپاکستان کافیصلہ آئے گا، 10 سالوں میں مک مکاکرکے ملک کو لوٹا، دونوں پارٹیوں نے ملکر نیب کاچیئرمین لگایا۔

PTI

IMRAN KHAN

Abbotabad

Chairman PTI

Tabool ads will show in this div