کراچی کی ہاکس بےروڈپربدترین ٹریفک جام،پکنک پرجانےوالےپھنس گئے

کراچی میں سہانے موسم کالطف اٹھانےشہری پکنک پوائنٹس کی طرف روانہ ہوئےمگرناقص ٹریفک نظام نے ان کی تفریح کا سارا مزہ کرکراکردیا۔

سماءکےمطابق کراچی کی ہاکس بے روڈ پر بدترین ٹریفک جام ہوگیاہے اورگاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ ٹریفک جام ہوئے3 گھنٹے گزرگئے ہیں اورشہری اس روٹ پر راستے میں پھنسےہوئےہیں۔کراچی والوں کی پکنک کامزہ ٹریفک جام نے خراب کردیاہے۔شہریوں کی بڑی تعداد ساحل جانے کیلئے بے تاب ہے۔

اس صورتحال میں ٹريفک پوليس اہلکار شہریوں کو مشکل میں چھوڑ کرغائب ہےاورشہری اپنی مددآپ کےتحت ٹریفک بحال کررہےہیں۔

traffic jam

HAWKSBAY

Tabool ads will show in this div