دھند نے پنجاب پر قبضہ جمالیا،موٹر ویز بند،فلائٹ آپریشنز متاثر

اسٹاف رپورٹ
لاہور : دھند کے باعث موٹر وے کو لاہور سے ہر قسم کی ٹريفک کے ليے بند کر ديا گيا، جب کہ علامہ اقبال انٹرنيشنل ايئرپورٹ پر بھي پروازوں کي آمد و رفت معطل ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث لاہور موٹر وے کو ہر قسم کی ٹريفک کے ليے بند کر ديا گيا ہے۔ موٹروے پولیس نے ہدایت جاری کی ہے کہ مسافر غیر ضروری سفر سے گریز کریں  اورمسافر دوران سفر فوگ لائٹ کا استعمال کريں اور سفر کے ليے متبادل راستہ اختيار کريں۔

دھند کے باعث لاہور ميں علامہ اقبال انٹرنيشنل ايئرپورٹ کو بھی پروازوں کے ليئے بند کر ديا گيا ہے، جس کے باعث فضائی آپریشن معطل ہے۔ سماء

پر

نے

transport

reuters

deals

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div