آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا سوات میں ٹیوب ٹنل کا دورہ

Jul 08, 2018

آرمی چیف جنرل قمرجاويد باجوہ نے سوات ایکسپریس وے پر زير تعمير ٹيوب ٹنل کا دورہ کيا۔ اس موقع پر کور کمانڈڑ پشاور اور جی او سی سوات بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاويد باجوہ نے سوات کے دورے کے موقع پر چکدرہ کے قريب تيرہ سو ميٹر طويل ٹيوب ٹنل کے تعميراتي کام کا جائزہ ليا۔

کورکمانڈر پشاور جنرل نذیر بٹ بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اکياسي کلومیٹر طویل سڑک تجارتی راہداری کا حصہ ہے ۔ ٹنل کی تعمیر سے اسلام آباد چکدرہ کا فاصلہ کم ہو جائے گا۔

TUNNEL

Tabool ads will show in this div