نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کیلئے وارنٹ نیب کو موصول ہوگئے، تینوں ملزمان کی گرفتاری کیلئے اقدامات کرلئے گئے۔

قومی احتساب بیورو کو ہفتے کے روز سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے وارنٹ گرفتاری موصول ہوئے، جس پر تینوں ملزمان کی گرفتاری کیلئے اقدامات مکمل کرلئے گئے۔

گزشتہ روز احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو 10 سال قید اور 80 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ، مریم نواز کو 7 سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ جبکہ کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔

نیب حکام نے کيپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کيلئے پختونخوا حکومت سے رابطہ کرلیا جبکہ ایک ٹیم بھی روانہ کردی گئی ہے۔

نواز شریف کے داماد آج صبح تک مانسہرہ میں موجود تھے، ڈی آئی جی ایبٹ آباد کا کہنا تھا کہ انہیں مسلم لیگ ن کے رہنماء کی گرفتاری سے متعلق کوئی حکم نامہ نہیں ملا، جیسے ہی نیب کی جانب سے احکامات موصول ہوں گے انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

نیب کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ کیپٹن (ر) صفدر  اور شریف خاندان کے دیگر افراد کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے۔ قومی احتساب بیورو حکام کو خدشہ ہے کہ صفدر ملک چھوڑ کر فرار ہوسکتے ہیں۔

MARYAM NAWAZ

Captain (r) Safdar

Avenfield reference

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div