جہاں آج تک کسی خاتون نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا
ملک بھرمیں پچیس جولائی سے ہونے والے عام انتخابات کی تیاریاں زوروں پرہیں لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ پاکستان کا ایک خطہ ایسا بھی ہے جہاں قیام پاکستان کے بعد سے لیکرآج تک کسی بھی خاتون نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 150 کے تحت آنے والے خانیوال کے اس مقامی گاؤں میں ہزاروں خواتین مقامی روایت کی پاسداری میں ووٹ کاسٹ نہیں کرتیں نہ ہی انہیں اس بات کی اجازت ہے۔
یہ روایت قیام پاکستان کے بعد سے ہونے والے انتخابات سے چلی آرہی ہے،اس گاؤں کی رہائشی خواتین کے ڈھائی ہزارسے زائد ووٹ رجسٹرڈ ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں اجازت نہیں کہ پولنگ والے دن گھروں سے باہرنکل کرحق رائے دہی استعمال کرسکیں۔
نمائندہ سما کی جانب سے سوال پرعلاقہ مکینوں نے بتایا کہ خواتین کے ووٹ کاسٹ کرنے پر بڑے بزرگوں نے پابندی عائد کی تھی جس کے بعد سے وہ اس روایت کی پاسداری کرتی چلی آرہی ہیں۔