غازی عبدالرشید کیس کی سماعت بغیرکارروائی کےآٹھ فروری تک ملتوی

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق صدر پرويز مشرف کے خلاف عبدالرشید غاری قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے آٹھ فروری تک ملتوی کر دی۔

ايڈيشنل سيشن جج واجد علی نے عبدالرشيد غازی قتل کيس کی سماعت کرنا تھی تاہم فاضل جج کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت نہ ہو سکی۔ پرويز مشرف کے وکيل الياس صديقی ايڈوکيٹ نے اپنے مؤکل کی تفصيلی ميڈيکل رپورٹ عدالت ميں جمع کرائی۔ آئندہ سماعت پر پرویز مشرف کی حاضری سے مستقل استثنی پر حتمی بحث ہوگی۔ سماء

کی

کیس

greek

pictures

surface

Tabool ads will show in this div