تھائی لینڈ،غاروں ميں پھنسے بچوں کیلئے ریسکیو آپریشن جاری

تھائي لينڈ کے غاروں ميں پھنسے بچوں کے بچاؤ کيلئے امدادي کارروائياں جاري ہيں، غوطہ خور کي حادثاتي موت کے بعد پمپ کے ذريعے پاني نکالا جارہا ہے۔

تھائي لينڈ ميں تئيس جون کو موسلا دھار بارش کے دوران فٹبال ٹيم کے بچے غاروں ميں پھنس گئے تھے، جنہيں دو ہفتے بعد بھي نہيں نکالا جاسکا ہے۔

غار سے باہر نکلنے کا واحد رستہ پاني ميں ڈوبا ہوا ہے، امدادي ٹيميں دہانے پر موجود ہيں۔ غوطہ خوروں کے ذريعے خوراک کي فراہمي جاري ہے۔ آکسيجن سلينڈرز بھي پہنچائے جارہے ہيں۔

اس دوران ايک غوطہ خور آکسيجن ختم ہونے سے ہلاک ہوچکا ہے، جس کے بعد پمپ کے ذريعے پاني نکالنے کا کام تيز کرديا گيا ہے۔

غار ميں اندھيرا ہونے کے سبب امدادي آپريشن ميں مشکلات کا سامنا ہيں، مگر پاني کو دوبارہ غار ميں جانے سے روک ديا گيا ہے۔ اس ليے اميد کي جارہي ہے کہ پاني کم ہوجائے اور بچوں کو بچايا جاسکے۔

rescue operation

CAVE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div