خلق خدا فیصلہ کرےگی کہ نوازشریف حق پرہیں،خواجہ آصف

Jul 07, 2018
[video width="640" height="352" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/07/WhatsApp-Video-2018-07-07-at-7.47.24-AM.mp4"][/video]

سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نےکہاہےکہ 25 جولائی کوخلق خدا عوام کی عدالت میں جائےگی،خلق خدا فیصلہ کرے گی کہ نوازشریف حق پر ہیں۔

سیالکوٹ کےشجاع آباد محلہ میں سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نےانتخابی مہم کے دوران خطاب کرتےہوئے کہاکہ آج نوازشریف اور اسکی بیٹی کے خلاف عدالت نے فیصلہ سنایا ہے۔ اس فیصلے کے خلاف ایک راستہ یہ بھی ہےکہ  قانونی اور آئینی طریقہ کار استعمال کیاجائے۔دوسرا  ہم 25 جولائی کو خلق خدا کی عدالت میں جائیں گے۔انھوں نے زوردےکرکہا کہ خلق خدا فیصلہ کرے گی کہ نواز شریف حق پرہیں۔

خواجہ آصف کاکہناتھاکہ عوام کوچاہیےکہ 25جولائی کو نماز فجر کے بعد 2رکعت پڑھ کے اللہ کوگواہ کرکے ووٹ ڈالنے جائیں۔پاکستان کے عوام کی عدالت کے فیصلے کے ذریعے اللہ بولتاہے۔ انھوں نے کہاکہ عزتیں اور اقتدار عطا کرنے والی ذات اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔ نوازشریف وطن واپس آکر نہ صرف ملکی عدالت بلکہ عوام کی عدالت میں پیش ہونگے۔ انھوں نے مزید کہاکہ  بہت جلد جیپ کے نشان والے الٹ جائیں گے۔

PML N

KHAWAJA ASIF

Tabool ads will show in this div