نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری کا سٹرکٹ جیل مستونگ کا دورہ

   

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/07/Zaheer-Whatsapp.mp4"][/video]

دورے کے دوران کمشنر قلات ڈویژن سعید جمالی اور ڈپٹی کمشنر مستونگ قائم لاشاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعلیٰ نے جیل کے مختلف حصوں اور قیدیوں کو فراہم کی جانے والی خوراک کا بھی معائنہ کیا نگران وزیر اعلی نے قیدیوں سے بات چیت بھی کی اور ان کے مسائل سنے۔ وزیر اعلیٰ نے جیل کی صفائی پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے جیل میں ڈاکٹر کی تعیناتی اور پانی کے مسئلے کے جلد حل کے لئے احکامات جاری کئے۔ وزیراعلیٰ نے گذشتہ ایک دہائی سے رضاکارانہ طور پر قیدیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے پر ڈاکٹرحسن کی خدمات کو سراہا اور ان کے جذبے کی تعریف کی۔بعدازاں وزیر اعلیٰ نے سٹی تھانہ مستونگ کا معائنہ کیا اور تھانے کے مختلف بیرکوں،اسلحہ خانہ دیگر حصوں روزنامچے کا معائنہ کیا اور گذشتہ تین روز سے تھانے میں کوئی بھی ایف آئی آر درج نہ ہونے پر اطمینا ن کا اظہار کیا وزیر اعلی نے متعلقہ ایس ایچ اور دیگر حکام کو ہدایت کی کہ امن و امان کی کہ صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے اسی طرح چوکس رہیں۔نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری نےمستونگ گرڈ اسٹیشن کا دورہ بھی کیا اور گریڈ اسٹیشن کے حوالے سے متعلقہ حکام سے آگاہی حاصل کی۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ضلع میں زمینداروں کو درپیش وولٹیج کے مسئلے کے فوری حل کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ زمینداروں کو مزید نقصان سے بچایا جاسکے۔

MASTUNG

allodeen marri

jail visit

Tabool ads will show in this div